9

قلعہ عبد اللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، 3 اہلکار شدید زخمی

قلعہ عبداللہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان کی پٹرولنگ گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ جسکے نتیجے تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق واقع گلستان کے علاقے کلی سیگی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے سڑک پر موٹرسائیکل میں بم نصب کررکھا تھا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی جیسے ہی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی موٹر سائیکل کے قریب سے گزری اس میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا.

واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی کے دستے علاقے میں پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کوئٹہ منتقل کردیا.

واقع کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی.
واضح ریے کہ مذکورہ علاقے میں پہلے بھی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاچکا یے تاحال مذکورہ واقعہ کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی مگر ماضی میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان کرچکی ہے.

آخری اطلاعات تک علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی.

قلعہ عبداللہ بلوچستان کا سرحدی ضلع ہے جسکا ضلعی ہیڈکوارٹر چمن ہے جوکہ پاک افغان سرحد پر واقع ہے جبکہ علاقے میں زیادہ تر پشتون جن میں اچکزئی، غیبزئی، شمشوزئی ودیگر قبائل آباد ہیں

سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے بم حملے کی فوری طور پر ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں