محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یومِ عاشور 10 ستمبر کو ہوگا

کراچی (ڈیلی اردو) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محرم الحرام 1441 ہجری کاچاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد یوم عاشو 10 ستمبر بروز منگل کو ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام شریک ہوئے، رویتی ہلال کمیٹی کو ماہر فلکیات کی بھی خدمات حاصل  تھیں جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے۔

زونل کمیٹیوں نے ملک بھر سے موصولہ چاند نظر آنے کی شرعی شہادتوں سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے محرم الحرم کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ یوم عاشور 10 ستمبر بروز منگل کو ہوگا۔

دوسری جانب کراچی سمیت دیگر شہروں میں یکم محرم الحرام سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش، پوسٹرز اور وال چاکنگ پر بھی پابندی کا نوٹی فکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، ملائیشیا وغیرہ میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا تھا جس کے ساتھ ہی نئے ہجری سال 1441 ہجری کا آغا ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں