ٹانک: جامع مسجد میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی، 7 گرفتار

ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سڑک کے تنازعے پر جامع مسجد میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹانک میں تھانہ صدر کے سامنے ڈسٹرکٹ پولیس پولیس آفیسر کے دفتر کے قریب اور مصروف ترین تجارتی مرکز محسود مارکیٹ کی جامع مسجد میں نماز ظہر کے بعد دو مخالف گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افاد جاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین میں سڑک کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

زخمیوں میں نمازی اور راہگیر بھی شامل ہیں، پولیس اور پاک آرمی نے جائے وقوعہ کو کوارڈن آف کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے پولیس نے 8 زخمی اور 1 جاں بحق نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا ہے

ہسپتال ذرائع کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں فوری طور پر ڈیرہ اسماعیل خان ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، فائرنگ کے بعد شہریوں اور تاجروں میں شدید خوف پھیل گیا ہے اور تجارتی مراکز بند کردیئے ہیں

فائرنگ کے بعد پاک فوج اور پولیس نے موقع ہر پہنچ کر حالات کو کنٹرول میں لے لیکر 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں