ایران کا ‘ہویز’ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے انقلاب کے 40 سال مکمل ہونے پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس طویل فاصلے پر مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران نے انقلاب کے 40 سال مکمل ہونے پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس طویل فاصلے پر مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل 1350 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

ایرانی وزیر دفاع کے مطابق کروز میزائل 1350 کلو میٹر دور اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے۔

ایرانی وزیر دفاع عامر ہتامی کے مطابق ایران میں انقلاب کے 40 برس مکمل ہونے پر دس روزہ جشن منایا جارہا ہے، 1350 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والا کروز میزائل کم اونچائی پر بھی پرواز کرسکتا ہے۔

مغربی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے طویل فاصلے پر بیلسٹک میزائل کے بارے میں خدشات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے 7 سال قبل بحری مشقوں کے آخری روز آبنائے ہرمز میں کروز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی سربراہ جینا ہیسپل کا کہنا تھا کہ امریکا کے جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے باوجود ایران اس ڈیل پر عمل پیرا ہے۔

جینا ہیسپل کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی حکام ایسی تیاریاں کر رہے ہیں جس سے ان کے لیے اس معاہدے سے الگ ہونے کی صورت میں آسانیاں پیدا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں