10

‘معاشی ٹیم 208 ارب روپے معاف کرنے کی تفصیل قوم کو بتائے’ : وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرا‏عظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ  208 ارب روپے معاف کرنے کی تفصیل قوم کے سامنے رکھے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزراء نے گیس ڈیولپمنٹ سرچارج کی مد میں 208 ارب روپے معاف کرنے پر اعتراض اٹھایا۔ 

اس پر مشیر خزانہ نے کابینہ ارکان کو معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ 

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ 208 ارب روپے معاف کروانے کے حوالے سے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سر چارج سے متعلق حقائق بتانا ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی خزانے کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی ہے، کسی کو نہیں نوازا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں