‏این اے 91، سرگودھا ضمنی الیکشن: پاکستان تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ کامیاب

سرگودھا (ڈیلی اردو) قومی اسمبلی کی حلقہ این اے 91 ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے عامر سلطان 12 ہزار سے زائد ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع سرگودھا کے حلقہ این اے 91 میں 20 پولنگ اسٹیشنز پر ضمنی الیکشن ہوا جس کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق این اے 91 میں تمام 20 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ آ گیا۔ 20پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ 12,028 ووٹ لیکر اگے ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی 3134 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

اس سے قبل سرگودھا کے حلقہ این اے 91 کی دوبارہ گنتی کے دوران ریٹرننگ آفیسر کے جانب سے پولنگ بیگز کی سیلیں ٹوٹی ہونے اور بیگز غائب ہونے کی انکوائری رپورٹ سامنے آئی تھی جس کے بعد این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کروانے کا حکم دیا گیا تھ

واضح رہے کہ جنرل الیکشن 2018 کے موقع پر این اے 91 سرگودھا کے حلقے کے عامر سلطان چیمہ منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں جیت کے ووٹ کا مارجن انتہائی کم ہونے ن لیگی امیدوار ذوالفقار بھٹی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس میں وہ صرف 87ووٹوں کی برتری لے کر کامیاب قرار پائے تھے۔

پی ٹی آئی کے عامر سلطان چیمہ کی جانب سے تیسری بار دوبارہ گنتی کی درخواست سپریم کورٹ میں دی گئی جس پر سپریم کورٹ نے دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے تھے۔

پانچ نومبر 2018 کو دوبارہ گنتی شروع ہوئی۔ 29 نومبر کو سرگودھا کے حلقہ این اے 91 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا، پی ٹی آئی کے عامر سلطان چیمہ کے ایک لاکھ 7 ہزار 937 اور (ن) لیگ کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کے 1 لاکھ 6 ہزار 651 ووٹ نکلے۔

اس طرح عامر سلطان چیمہ کو 1286 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی تاہم ریٹرننگ آفیسر نے اسے نا مکمل نتیجہ قرار دے کر رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی، ریٹرننگ آفیسر نے واضح کیا تھا کہ 20 پولنگ سٹیشنوں کے تھیلوں کی سیلیں تبدیل شدہ ہیں، 5 پولنگ سٹیشنوں کے تھیلے ہی غائب ہیں۔

بعد ازاں فواد چودہدی نے پی ٹی آئی کے امیدوار عامر سلطان چیمہ کو جیت کی مبارک باد دی ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی جیت عوام کا تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے، شاہینوں کے شہر سرگودھا سے تحریک انصاف کے لئے ایک اور قومی نشست کا تحفہ وزیر اعظم کی قیادت پر قومی اعتماد کا مظہر ہے، عامر چیمہ اور تحریک انصاف کی قیادت کو بہت مبارک آج انور چیمہ کی روح بھی مطمن ہو گی کہ ان کے بیٹے کو ان کے حلقے سے نمائندگی کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں