کراچی: امام حسینؑ کا کربلا میں قیام انسانیت کی فلاح و بقا کیلئے تھا، علامہ ناظر عباس تقوی

کراچی (ڈیلی اردو) معروف عالم دین علامہ ناظر عباس تقوی نے کھارادر حسینیاں ایرانیاں میں محرم کی ساتوایں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں امام حسین ؑ نے روا داری صبر، تحمل برداشت کا درس دیا۔

امام حسینؑ کا کربلا میں قیام کسی جاہ و حشم یا اقتدار کے لیے نہیں بلکہ انسانیت کی فلاح و بقا کے لیے تھا ۔

اگر آج اسلام زندہ ہے تو یہ امام حسین ؑ اور ان کے رفقا کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ دہشت گردی کے مقابلے کے لیے عالم اسلام کو متحد ہونا پڑے گا۔ مجالس امام حسینؑ اتحاد بین المسلمین کا بہترین ذریعہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں