136

پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز  کے خلاف ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 12 رنز سے جیت لیا۔

ساوتھ اینڈ  کلب پر کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز ہی بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈینڈرہ  ڈوٹن نے 29 گیندوں ہر 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 46 رنز کی اننگ کھیلی، چیڈن نے 29 رنز بنائے، کپتان مرییسا نے 14 رنز جوڑے،شمین کیمل 9 رنز بنا سکیں، پاکستان کی طرف سے انعم امین نے 3 اور ثنا میر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کی، پہلی وکٹ 13 رنز پر ہی گرگئی جب جوریہ خان 8 گیندوں پر 10 رنز جوڑ کر  شاکیرہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئیں، پاکستان کو دوسرا نقصان 47 رنز پر اٹھانا،کپتان بسمعہ معروف 16 گیندوں پر 19 رنز جوڑ کر فلیچر کی گیند پف بولڈ ہوگئیں، 70 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی چوتھی عمایمہ سہیل کے اسٹمڈ ہونے پر گری، 24 گیندوں پر 28 رنز بنانے والی عمایمہ کی وکٹ کرشما رام ہیرک کے حصہ میں آئی۔

80 رنز پر پاکستان کا چوتھا نقصان ہوا، ارم جاوید  7 گیندوں پر اتنے ہی رنز بنا کر کرشیما کو وکٹ دے بیٹیھیں، ندا ڈار نے 40گیندوں پر  53 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جس میں 5 چوکے اور دو چھکے بھی شامل تھے،عالیہ ریاض 23 گیندوں پر 24 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں،کرشیما نے دو وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ شاکیرہ اور ایفے فلیچر کے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔

3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے ویسٹ انڈیز ٹیم نے اپنے نام کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں