راولپنڈی (ڈیلی اردو) گوجر خان میں نوجوان سے زیادتی کے الزام میں گرفتار 2 پولیس اہلکار تھانہ سے فرار ہوگئے۔
راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان میں نوجوان کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے الزام میں گرفتار 2 پولیس اہلکار تھانہ سے فرار ہو گئے۔ دونوں اہلکار بخشی تھانے میں تعینات تھے۔
نوجوان کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے دونوں اہلکاروں کے خلاف عدالت کے حکم پر مقدمہ درج ہوا تھا۔
اے ایس پی عمر عباس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ے جارہے ہیں جب کہ غفلت کے مرتکب تفتیشی افسر اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔