8

مصر سے 306 قبل مسیح کی حنوط شدہ 12 بچوں سمیت 50 لاشیں برآمد

قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر کے دارالحکومت کے جنوبی علاقے المنیا سے 306 قبل مسیح سے تعلق رکھنے والے افراد کی 50 حنوط شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر سے سلطنت بطلیموس کے دور (330-305 قبل مسیح) کی 50 حنوط شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ سائنس دانوں کو یہ تاریخی ممیاں جنوبی مصر کے علاقے المنیا میں ایک تجرباتی سائٹ پر کھدائی کے دوران ملیں۔

مصری وزارتِ نوادرات کا کہنا ہے کہ یہ 50 حنوط شدہ لاشیں آثار قدیمہ کی سائٹ تونا الجبل سے 30 فٹ گہری 4 قبروں سے برآمد ہوئی ہیں جن میں سے 12 لاشیں بچوں کی ہیں۔ حنوط لاشوں کی شناخت کا کام جاری ہے۔

گو یہ لاشیں سلطنت بطلیموس کے دور کی ہیں تاہم ان افراد کا تعلق شاہی خاندان سے نہیں تھا بلکہ ایسے شواہد ملے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا خاندان تھا۔

کچھ حنوط شدہ لاشوں کو پٹیوں میں لپیٹا گیا تھا جب کہ کچھ کو تابوت میں محفوظ کیا گیا تھا۔ تمام لاشیں درست حالت میں جن سے تاریخ کے پراسرار اوراق کو سمجھنے کا موقع ہوگا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں