10

آزاد کشمیر کے صحافیوں نے ینگ جرنلسٹس فورم کی بنیاد رکھ دی، سردار نعیم چغتائی صدر منتخب

اسلام آباد ( ڈیلی اردو) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے صحافیوں نے ینگ جرنلسٹس فورم کی بنیاد رکھ دی، ینگ جرنلسٹس فورم کی کابینہ کا اعلان بھی کردیا گیا جس کے مطابق سردار نعیم چغتائی صدر، عثمان عالم سینئر نائب صدر، عامر گردیزی نائب صدر، وقاص کاظمی سیکرٹری جنرل، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ ابریز، سیکرٹری نشرو اشاعت حماد الحسنین بخاری اور شاہ زیب افضل سیکرٹری مالیات ہوں گے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل قرار، سیکرٹری جنرل انور رضا ،صدر آزاد کشمیر الیکٹرانک میڈیا کاشف میر، ایڈیشنل سیکرٹری پریس کلب سید شیراز گردیزی، سابق صدر سی یو جے جاوید چوہدری، ممبر گورننگ باڈی بشیر احمد عثمانی، عابد عباسی، مظفرآباد سے سینئر صحافی محمد اقبال میر، عمر اویس گردیزی، سید حسنیں نقوی و دیگر کی موجودگی میں فورم کے صدر سردار نعیم چغتائی نے آزادکشمیر میں صحافیوں کو درپیش مشکلات اور فورم کے مقاصد سے آگاہ کیا۔

سنٹرل پریس کلب کے صدر اور سیکرٹری جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ وہ کشمیری صحافی بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی خدمات دیں گےاسکے علاوہ پریس کلب کی نو منتخب باڈی نے ینگ جر نلسٹس فورم کو مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر ینگ ینگ جرنلسٹس فورم کے ممبران نےنیشنل پریس کلب اسلام آباد کی نو منتخب کابینہ کو منتخب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہاکہ پریس کلب کی نو منتخب باڈی آزادی صحافت اور صحافیوں کی حقوق سے متعلق اہم کردار ادا کرے گی۔

علاوہ ازیں ینگ جرنلسٹس فورم کے صد ر نے اس موقع پرینگ جرنلسٹس فورم کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس فورم کے بنانے کا بنیادی مقصد صحافی اور صحافت کی عزت نفس کو بحال کرانا، ینگ جرنلسٹس کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا،ان کے لیے جابز میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنا اور سب سے اہم بات آزاد کشمیر کو صحافت کے حوالے سے جو بے روز گار کیمپ بنا دیا گیا ہے اس کا خاتمہ کرنے کیساتھ ینگ جرنلسٹس کو جدید تقاضوں کے مطابق ان کی ٹریننگز کا انعقاد کرنا تاکہ وہ آج کے ڈیجیٹل جرنلزم کے مطابق اپنے آپ کو کام کے لیے تیار کر سیکں کیونکہ اب الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کیساتھ ساتھ ڈیجیٹل جرنلزم بھی ایک حقیقت بن چکا ہے جس پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی نو منتخب باڈی نے ینگ جرنلسٹس کو جدجد دور کے مطابق ٹریننگز اور اس سے متعلق ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے جلد ہی اس پر کام شروع کرنے کا اعلان کر دیا-

علاوہ ازیں ینگ جرنلسٹس فورم جموں کشمیر کے صدر نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی نو منتخب کابینہ سے مل کر دلی خوشی ہوئی اور وہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی نو منتخب باڈی کو مظفر آباد آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ جو نیشنل پریس کلب کی نئی باڈی نے قبول بھی کر لی ہے۔ جبکہ دورے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ینگ جرنلسٹس فورم کے عہدیداروں اور اراکین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب صدر شکیل قرار ، سیکرٹری جنرل انور رضا، سینئر جوائینٹ سیکرٹری سید شیراز گردیزی، ممبر گورننگ باڈی بشیر عثمانی و دیگر کو عہدے سنبھالنے کی خوشی میں پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں