بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے بڑے پیمانے پر چھاپے اور گرفتاریاں، 45 فلسطینی گرفتار، 2 صحافی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیوں اور جھڑپوں کے  دوران اسرائیلی قابض فوج نے تقریبا 45 فلسطینیوں کو گرفتار جبکہ قابض فوج کی فائرنگ سے دو صحافی زخمی ہوگئے۔

فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کے نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ رات “مقبوضہ بیت المقدس” کے  مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیوں اور جھڑپوں کے دوران صیہونی فوج پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں 45 کے قریب فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

https://twitter.com/pallive_en/status/1177218710353956867?s=19

فلسطینی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے “بیت المقدس” کے شہر “تلکرم” میں چھاپہ مار کارروائی کی جس کے جواب میں فلسطینیوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کے خلاف فلسطینی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور صیہونی فوج پر پتھراؤ کیا۔

اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کے الزام میں فوج نے 43 فلسطینوں کو گرفتار کیا جبکہ دیگر کو چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا، صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے زیر استعمال گاڑیاں بھی ضبط کرلیں جبکہ گھروں میں روایتی لوٹ ماراور توڑپھوڑ کے ساتھ ریائشیوں کو ذدوکوب کیا۔

فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق قابض فوج نے بیت المقدس کے جنوبی قصبے سلوان سے 25 سالہ مالك ابو سنينه  کو اس کے گھر سے اور البستان کے علاقے سے 14 سالہ محمد ابو روموز کو اغواء کرلیا۔

روزنامہ قدس کے مطابق مطابق “مقبوضہ بیت المقدس” اور تیرا سالوں سے اسرائیلی غیرقانونی محاصرے کا شکار فلسطینی شہر”غزہ” میں فلسطینیوں کی جانب سے اپنے حقوق کی فراہمی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی جارہی تھی، اسرائیلی فوج کی جانب سے ریلی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے ریلی کی کوریج کرنے والے فلسطین ٹی وی کے نمائندے “عبدالرحمٰن الكحلوت” زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب “غزہ” میں  نکالی جانے والی احتجاجی ریلی پر بھی صیہونی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے  میں صحافی “احمد شاور” زخمی ہوگئے، دونوں زخمی صحافیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ، طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی “احمد شاور” کی حالت تشویشنا ک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں