12

وزیراعظم عمران خان کی تقریر سے جلنے والوں کو آصف غفور کا “برنال” لگانے کا مشورہ

راولپنڈی (ڈیلی اردو) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے وزیراعظم کے اقوام متحدہ میں تاریخ ساز خطاب پر بھارت کو برنال دینے کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤئنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں آپ کو برنال کی ضرورت ہے اور امید ہے آپ کے پاس ہو گی اور اگر نہیں ہے تو میں بھجوا دیتا ہوں۔

https://twitter.com/peaceforchange/status/1177636743664865281?s=19

ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں آ گئی اور لوگ ڈی جی آئی ایس پی آر کے حق میں بولتے ہوئے دشمنوں کو برنال لگانے کا مشورہ دینے لگ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سلامتی کونسل میں پچاس منٹ تک چار میجر ایشوز پر بات کی،جن میں کشمیراور اسلام سرفہرست تھے۔ایک عرصے بعد کوئی ایسا غیور اور نڈر لیڈر مسلم دنیا کو نصیب ہوا ہے جس نے مغربی دنیا کو ان کی اوقات یاد دلاتے ہوئے اسلامو فوبیا کی خود ساختہ ٹرم ان کے منہ پر دے ماری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں