11

صدارتی انتخاب میں ٹرن آؤٹ ریکارڈ حد تک کم رہا: افغان الیکشن کمیشن

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی شرح ملک میں 2001 میں طالبان کے دورے کے خاتمے کے بعد اب تک ہونے والے انتخابات میں سب سے کم رہی۔

افغان میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی سرکاری اعداد. و شمار کے مطابق ملک کے رجسٹرڈ 96 لاکھ ووٹروں میں سے صرف 25 فیصد نے ہی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ افغان الیکشن کمیشن تین ہفتوں میں صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلان کرے گا۔

اس انتخاب میں دو مرکزی امیدوار موجودہ افغان صدر اشرف غنی اور افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ ہیں جو دونوں سنہ 2014 سے اقتدار میں شراکت دار ہیں۔

صدارتی انتخاب میں ووٹروں کی تعداد میں کمی کی وجہ ملک میں سلامتی اور تحفظ کے بارے میں پائے جانے والے خدشات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

طالبان نے انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشنوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی جس کے پیشِ نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور 70 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں