9

یمن: حوثی ملیشیا نے 290 قیدیوں کو رہا کردیا، ریڈ کراس

صنعاء (ڈیلی اردو) یمن کے حوثی ملیشیا نے 290 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ساتھ ایک معاہدے کی وجہ سے ان قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی۔

گزشتہ برس دسمبر میں سعودی نواز یمنی حکومت اور حوثی ملیشیا کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا ایک معاہدہ ہوا تھا۔ ان قیدیوں کی مجموعی تعداد سولہ ہزار کے لگ بھگ بنتی ہے۔

ریڈ کراس نے بتایا کہ رہائی پانے والوں میں ذمار نامی علاقے میں واقع ایک جیل کے بیالیس قیدی بھی شامل ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں