8

آرٹیکل 370: بھارتی سپریم کورٹ کا حکومت کو جواب داخل کرانے کا حکم

نئی دلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے حکومت کو چار ہفتوں کے اندر جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت پانچ رکنی بینچ نے کی ہے۔ جس میں اعلیٰ عدلیہ نے مرکزی حکومت کو چار ہفتوں میں جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی”نیم خود مختار” حیثیت ختم کردی

سماعت کے دوران مرکزی حکومت کےوکیل نےعدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کُل دس پٹیشنز ہیں لہٰذا ہر ایک کا علیحدہ جواب دائر کیا جائے گا۔

جبکہ سپریم کورٹ نے اپنے ریماکس میں کہا ہے کہ تمام پٹیشنز کے بجائے عدالت چند مخصوص پٹیشنز پر سماعت کرسکتی ہے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے معاملے کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں