چہلم شہدائے کربلا: پاک ایران سرحد پر زائرین کیلئے 22 خصوصی کاونٹر کے قیام پر اتفاق

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان اور ایران نے سرحد پر زائرین کے لیے خصوصی کائونٹرز کے قیام پر اتفاق کیا ہے جہاں زائرین کو 24 گھنٹے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ایران کے سرحدی شہر میر جاواہ میں پاک ایران سرحدی حکام کا اجلاس ہوا۔ پاکستانی حکام کی سربراہی ڈپٹی کمشنر چاغی جبکہ ایران کے کرنل شہرام خصرو نے کی۔ چاغی میں منعقد اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زائرین کے لیے سرحدی گزرگاہ چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

دونوں ملکوں نے زائرین کے لئے ٹرانسپورٹ، رہائشی اور دیگر سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ اجلاس میں پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کے لیے 22 کاونٹر قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ان کاونٹرز پر 24 گھنٹے کام ہوگا۔ اس کے علاوہ زائرین کے مسائل کے حل کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے بروقت رابطہ کے لیے دونوں جانب سے فوکل پرسن بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ایک روزہ مشترکہ اجلاس میں ایرانی حکام کا زائرین کے بسوں کی حالت معیاری اور مطلوبہ ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب دستاویزات گم ہونے پر زائرین کے لیے خصوصی ہنگامی دستاویزات کا حصول آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں