آرمی چیف قمر باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں پیر کے روز راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی جغرافیائی تذویراتی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس نے داخلی سلامتی کی صورتحال اور علاقائی امن کے اقدام خصوصاً افغان مصالحتی عمل میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کانفرنس میں بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے حوالے سے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

فورم نے سرحد پار سے کسی بھی مہم جوئی کو روکنے کیلئے کنٹرول لائن، ورکنگ بائونڈری اور مشرقی سرحد پر تیاری کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

کانفرنس میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بہادر کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ سرحدوں کا دفاع اور ردالفساد کے ذریعے جاری مستحکم کارروائیاں کرتے ہوئے خفیہ اداروں کے مذموم عزائم اور دشمن قوتوں کے خلاف حکمت عملی کے تحت اور جامع قومی ردعمل پر عملدرآمد پر بیک وقت توجہ دی جارہی ہے تاکہ امن اور استحکام کیلئے قومی اہداف حاصل کئے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ داخلی سلامتی کی بہتر صورتحال کے ثمرات سماجی واقتصادی ترقی کے ذریعے پاکستان کے لوگوں تک پہنچنے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں