سعودی آئل تنصیبات پر حملے: ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، روسی صدر پیوٹن

ماسکو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نےسعودی تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آ سکا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں توانائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہیں لیکن الزام ایران پر ڈالنے کے خلاف ہیں، حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ایرانی صدر نے انہیں بتایا کہ تہران کا سعودی تنصیبات پر حملے سے کوئی لینا دینا نہیں، حملے کا الزام ایران پر ڈالنے کے خلاف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں