9

فغانستان: صوبہ تخار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13طالبان ہلاک، متعدد زخمی

کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) افغانستان کے شمالی صوبہ تخار کے ضلع بہارک میں افغان فورسز کی کارروائی میں 13 طالبان دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان فوج کے ترجمان کے مطابق علاقے سے طالبان دہشت گردوں کو بے دخل کرنے کیلئے ’’آپریشن کلین اپ‘‘ شروع کیا گیا ہے جو جاری ہے ۔

تخار کے صوبائی دارالحکومت تعلقان کی سرحد سے منسلک ضلع بہارک کے کچھ حصوں پر طالبان نے قبضہ کیا ہوا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا نائب وزیر دفاع جنرل محمد یاسین ضیا ء کی نگرانی میں جاری انسداد دہشتگردی کارروائیوں میں 9 مزید طالبان دہشت گرد مارے گئے۔ مزید اس امر کا اظہار کیا گیا لڑاکا طیاروں کی مدد سے یہ کارروائیاں تب تک جاری رہیں گی جب تک شورش زدہ صوبے سے طالبان کو بے دخل اور علاقے کو آزاد نہیں کیا جاتا۔

خواجہ بہارک اور چاہ اب اضلاع سمیت صوبہ تخار کے کچھ حصوں پر قبضہ کرنیوالے طالبان نے تاحال اس صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں