12

بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) جسٹس جمال خان مندوخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے جسٹس جمال خان مندوخیل سے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں ہائیکورٹ کے ججز، ایڈوکیٹ جنرل، وکلاء رہنما و دیگر نے شرکت کی۔

جسٹس جمال خان مندوخیل بلوچستان ہائیکورٹ کے 19ویں چیف جسٹس ہیں۔ سابق چیف جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر گذشتہ روز عہدے سے سبکدوش ہوگئی تھیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں