اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کی وزیراعظم عمران خان کے کشمیر بارے بیانات پر ردعمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بیانات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی عکاسی کرتے ہیں، بھارتی جبر سے متاثر کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانا ہماری عالمی ذمہ داری اور اخلاقی ذمہ داری ہے، بھارت اپنی انتہاپسندانہ نظریات اور غالبانہ بالادستی کے خواب کے وجہ سے سچ کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے۔
ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی وزارت خارجہ کی وزیراعظم عمران خان کے کشمیر بارے بیانات پر ردعمل کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی بیانات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی جبر سے متاثر کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانا ہماری عالمی ذمہ داری اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی انتہاپسندانہ نظریات اور غالبانہ بالادستی کے خواب کے وجہ سے سچ کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے۔