سعودی عرب، ایران نے کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات کا اشارہ دے دیا

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد بن سلمان نے پاکستان اور عراق سے خطے میں تناؤ ختم کرانے کےلئے ایران سے اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران نے کشیدگی کم کرنے کےلئے آپس میں مذاکرات کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی عرب ایران سے بلواسطہ کشیدگی کم کرنے کےلئے بات چیت کرنے کو تیار ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان اور عراق سے ایرانی قیادت سے بات چیت کرنے کی درخواست کی ہے۔

امریکی میڈیا کے دعوے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور عراق سے مشرق وسطیٰ میں جاری تناؤ ختم کرانے کے لئے ثالثی کا کہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں