سپریم کورٹ نے آر اے بازار راولپنڈی خودکش دھماکے میں ملوث خطرناک ملزم عمر عدیل کو بری کردیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) 20 بار سزائے موت پانے والے انتہائی خطرناک جرم میں قید ملزم کو سپریم کورٹ نے بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سُپریم کورٹ نے آر اے بازار خودکُش دھماکے میں ملوث ہونے کی بناء پر سزائے موت پانے والے ملزم (دہشت گرد) کو بری کرنے کا حُکم دے دیا۔ ملزم عمر عدیل کو اس سے قبل عدالت کی جانب سے 20 بار سزائے موت سُنائی گئی تھی۔

ملزم پر الزام تھا کہ اس نے آر اے بازار میں خودکُش دھماکا کرنے والے ملزم کی معاونت کی تھی۔ 2007ء میں ہونے والے راولپنڈی میں ہونے والے اس خودکُش دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور 36 زخمی ہوئے تھے۔

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے تھے کہ قانون کے مطابق شہادت نہ ہو تو ہم کیا کریں، ملوث ہونے میں ثابت کرنے کے لیے کچھ تو شہادت ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں