میانمار روہنگیا مسلمانوں کا مسئلہ حل کرے: جاپانی وزیراعظم

ٹوکیو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے میانمار کی فوج کے سربراہ سے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ حل کیا جائے۔

شنزو اطے نے میانمار کی دفاعی سروسز کے کمانڈر انچیف، سینئر جنرل مِن ہلائیں سے ٹوکیو میں ملاقات کی۔

جاپانی وزیراعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ میانمار کی فوج کی کاوشوں سے صورتحال بہتر ہو گی۔

انہوں نے زور دیا کہ کمانڈر انچیف کو پہل کرنی چاہیئے۔ جنرل مِن نے کہا کہ ملکی امن و سلامتی اور مہاجرین کی جلد واپسی کے لیے فوج کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ 2017ء میں روہنگیا مسلمانوںکے خلاف میانمار کی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد تقریباً 7 لاکھ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش چلے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں