صدر مملکت نے یوم یکجہتی کشمیر پر بھارت سے 8 مطالبات کر دیئے

میر پور (ڈیلی اردو) صدر مملکت عارف علوی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا کہ بھارت تمام سیاسی قیدیوں کو رہاکرے اورآزادی اظہار کی اجازت دے تاکہ کشمیری اپنی بات کہہ سکیں ۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نہتےکشمیریوں پر آتشیں اسلحے اور پیلٹ گن کا استعمال بند کرے ۔

انہوں نے کہا کہ جارحانہ کالے قوانین واپس لیے جائیں اور کشمیری قیادت کو اپنا مقدمہ پیش کرنے کیلئےبیرون ملک جانے دے۔

صدر مملکت نے کہا کہ انسانی حقوق کے مبصرین کیلئے راستے کھولے جائیں تاکہ وہ خود جاکر کشمیر میں دیکھ سکیں ۔

انہوں نے بھارت سے عالمی اور سوشل میڈیا کیلئے کشمیر کے رابطے کھولنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں