‏چیئرمین پی سی بی کا سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی کا سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نے سرفراز احمد کو ورلڈ کپ دو ہزار انیس تک کے لئے کپتان نام زد کر دیا، ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کی ورلڈ کپ کی کپتانی کا اعلان کیا ہے۔

احسان مانی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کپتان ہیں اور کپتان رہیں گے، انڈر 19 میں سرفراز احمد کی لیڈر شپ کوالٹی نظر آتی ہے، ان میں شروع سے ہی لیڈر شپ کوالٹی ہے۔

چئیرمین بی سی بی نے کہا کہ سرفراز کی کپتانی پہلی بار 2006 جونیئر ورلڈ کپ میں دیکھی تھی، اس ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔ سرفراز کی اس دن اور آج کی کپتانی ویسی ہی ہے۔ ان کی کپتانی دیکھ کر شہریار خان کو خط بھی لکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی دوسرا نہیں مل جاتا سرفراز ہی کپتان رہیں گے، جب بھی کوئی ایونٹ آتا ہے قیاس آرائیاں شروع ہوجاتی ہیں۔ آسٹریلیا سیریز اور ورلڈ کپ میں سرفراز احمد کپتانی کریں گے۔ پورا بورڈ سرفراز احمد کے ساتھ ہے۔

سرفراز احمد نے احسان مانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیوز کانفرنس میں کہا کہ جس طرح پی سی بی نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے میں ان کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے شروع سے مجھ پر اعتماد کیا جس سے حوصلہ بڑھا، کوشش کریں گے پاکستان ٹیم بہترین پرفارمنس پیش کرے۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی سے 3 مرتبہ معذرت کی، بات نکل گئی جس پر معذرت کی اب آگے بڑھنا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں