کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہر قیمت پر اپنا جائز کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں انہیں ایل او سی کی صورتحال، بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دینے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بہادری سے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہم کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر قیمت پر کشمیریوں کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں