کوئٹہ(ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی ) سول ہسپتال کوئٹہ کے ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر زبیر احمد نے کہا ہے کہ ارمان لونی کے قتل کے حوالے سے ایم ایس سول ہسپتال کی ویڈیو کلپ کی تصدیق نہیں کرتا۔
پوسٹ مارٹم آنے میں ایک ماہ لگ سکتا ہے ایم ایس نے جو کچھ کہا ہے اپنی ذاتی حیثیت سے کہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے میں ایک ماہ سے یا زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔
انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ آپ لوگ جلدی نہ کریں یہ بڑا حساس مسئلہ ہے۔