مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کیخلاف کشمیری آزادی کیلئے متحد ہو گئے ہیں: وزیرِاعظم

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت سے آزادی کے لیے دنیا بھر کے کشمیری اب ہم آواز ہو کر جدوجہد کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ دنیا بھر کے کشمیری ہم آواز ہو کر بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا کہ بہیمانہ مظالم پر دنیا بھر میں کشمیری بھارتی تسلط کے خلاف متحد ہو گئے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج باغیوں سے نہیں مقبوضہ کشمیر کی تمام عوام سے جنگ لڑ رہی ہے، آزادی سے محبت رکھنے والے دنیا کے تمام لوگ کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت نے تمام کشمیریوں کو بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی کے مطالبے پر یک جا کر دیا ہے۔

انھوں نے لکھا ’بھارتی افواج فتنہ پرور عناصر نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔‘

ہمیں بھارت کو قابو کرنا ہی ہوگا: جنرل سیکریٹری کونسل آف خالصتانیہ بھی پڑھیں:  ہمیں بھارت کو قابو کرنا ہی ہوگا: جنرل سیکریٹری کونسل آف خالصتان

یوم یک جہتیٔ کشمیر قبل ازیں آج یوم یک جہتیٔ کشمیر کے سلسلے میں اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے حل طلب ہے، پیلٹ گنز سے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

انھوں نے کہا ’ہزاروں کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، کشمیریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا جا رہا ہے، جموں و کشمیر پر یو این رپورٹ پاکستانی مؤقف کی تائید ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں