اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے پھر انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی، جسے پاکستان نے مسترد کردیا۔
اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کر رہا ہے اس لیے انہیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اجازت نہ دینے کا فیصلہ مقبوضہ کشمیر کے سیاہ دن کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ جب کہ بھارتی ہائی کمشنر کو باقاعدہ تحریری طور پر فیصلے سے آگاہ کر رہے ہیں۔