بجلی صارفین پر 33 ارب کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت دو روپے سینتیس پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔

نیپرا کے ذرائع کے مطابق ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں یہ بجلی مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کے بعد بجلی کی قیمت بڑھانے کی منظوری دی ہے جس کے بعد بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اس سے قبل نیپرا نے 30 اکتوبر کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست اعتراضات لگا کر مؤخر کر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں