نیب نے اکرم درانی اور مریم نواز کو کل طلب کرلیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اکرم درانی اور نیب لاہور نے مریم نواز کو کل طلب کرلیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ 21 نومبر تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے اکرم درانی کے خلاف غیرقانونی بھرتیاں اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب راولپنڈی نے اکرم درانی کو کل چوتھی دفعہ طلب کیا ہے۔ غیرقانونی بھرتی کیس میں دو سرکاری افسر بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب نیب لاہور نے مریم نواز کو چوہدری شوگر مل کیس میں کل طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری شوگر ملز، منی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کی رہائی کے لیے قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ 21 نومبر تک عبوری ضمانت پر ہیں۔ نیب راولپنڈی کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں مختار بخش اور عاطف ملک شامل ہیں۔ مختار بادشاہ پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایڈمن آفیسر ہیں۔

نیب راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بھرتیوں میں غیرقانونی طریقے سے بھرتیاں کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں