باجوڑ: اے این پی کے رہنما شیخ جہانزادہ کے گھر پر میزائل حملہ، دو خواتین زخمی

خار (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما شیخ جہانزادہ کے گھر پر میزائل گرنے کے نتیجے میں دو شدید خواتین زخمی ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق تحصیل نواگئی کے صدر مقام نواگئ میں جمعہ کی صبح 8 بجے اے این پی کے سنیئر رہنما شیخ جہانزادہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے میزائل داغے، جس سے گھر میں موجود دو خواتین زخمی ہو گئی جنہیں قریبی ہسپتال علاج کیلئے منتقل کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بھی شیخ جہانزادہ کے گھر میزائل حملہ ہوا تھا تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے اے این پی باجوڑ کے رہنما اور سابق امیدوار شیخ جہانزادہ کے گھر پر میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختصر عرصے میں باجوڑ کی معزز شخصیت اور پارٹی رہنما پر دوسرا حملہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے اس واقعے کی جلدازجلد تحقیقات کرائیں اور اس میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اے این پی کے صوبائی صدر نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے رہنما شیخ جہانزادہ اور انکے خاندان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں