اٹاری (ویب ڈیسک) کرتارپور راہداری کے موقع پر بھارتی حکومت نے ایک بار پھر تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کوواہگہ کے راستے پاکستان آنے سے روکا گیا ہے، سابق وزیر پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ کرتارپور کے راستے پاکستان میں داخل ہوں۔
واضح رہے کہ نوجوت سدھو کو گزشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ نے واہگہ کے راستے پاکستان داخل ہونے کی تحریری اجازت دی تھی جبکہ پاکستان نے نوجوت سنگھ سدھو کو ویزا بھی جاری کیا تھا۔