نارروال: نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور پہنچ گئے

نارووال (ویب ڈسک) سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور پہنچ گئے۔

سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے550 ویں جنم دن کے موقع پر آج پاکستان کرتارپور راہداری کا افتتاح کر رہا ہے، جس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کےلئے نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور پہنچے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی حکومت نے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا، نوجوت سدھوکو 5 روزہ ویزہ کے باوجودعین وقت پراٹاری روک لیا گیا جس پر نوجوت سنگھ سدھو کے استقبال کیلئے واہگہ پر موجود افراد واپس روانہ ہو گئے، بھارتی حکام نے سدھو کو کل واہگہ سے اجازت کی یقین دہانی کرائی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوت سدھو اب کرتارپور سے پاکستان پہنچے۔

گزشتہ روز بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان آنے کی اجازت دی تھی جب کہ پاکستان آنے والے وفد میں بھارتی اداکار سنی دیول، سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں