کرتار پور راہداری: سابق وزیراعظم من موہن سنگھ پاکستان پہنچ گئے

نارروال (ڈیلی اردو) زیرو لائن کرتارپور پر سکھ یاتریوں کی آمد جاری ہے۔ تقریب میں شرکت کےلیے سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ بھی پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ اور اداکار سنی دیول بھی پاکستان آئے ہیں۔

سابق بھارتی وزیراعظم  من موہن سنگھ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر پاکستان پہنچ گئے۔ اس موقع پر من موہن سنگھ کاکہنا ہے کہ آج سکھ برادری کیلئے تاریخی دن ہے۔

وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب امرندر سنگھ کا کہنا تھا کہ سب خوش ہیں،70سال سےہمارایہ مطالبہ بھی رہاہے، یہ شروعات ہوئی ہےاور امید ہے یہ جاری رہے گی۔

آج وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے تاریخی جنم دن پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے، پروقار تقریب کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، ڈی سی نارووال نے افتتاح کی خوشی میں ضلع بھر میں چھٹی کا اعلان کیا ہے، تاریخ میں پہلی بار سکھ زائرین نارووال میں اپنی مذہبی عبادت گاہ پر بغیر ویزے آرہے ہیں۔

تقریب کے دعوت نامے سفارتکاروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھیجوائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں