لاہور ہائیکورٹ: نواز شریف، شہباز شریف کی جانب سے وطن واپسی کا بیان حلفی عدالت میں جمع

لاہور (ڈیلی اردو) سابق وزیر اعظم نوازشریف اور شہباز شریف نے وطن واپس کا بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ دو صفحات پر مشتمل بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف صحتمند ہوتے ہی وطن لوٹ آئیں گے۔ نواز شریف واپس آکر عدالتی کیسز کا سامنا کریں گے۔

دوسری جانب ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے ڈرافٹ میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔ وزارت قانون شریف خاندان کے ڈرافٹ کا جائزہ لے رہا ہے۔ وزارت قانون اپنا ڈرافٹ عدالت میں پیش کرے گی۔ اشتیاق احمد نے کہا کہ وفاق کا ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیان حلفی میں کسی قسم کی ضمانت نہیں دی گئی۔ نوازشریف کے میڈیکل سے متعلق کچھ واضح نہیں۔اس مسودے کی قانونی حیثیت نہیں۔ وفاقی حکومت اپنامسودہ عدالت میں پیش کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں