جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد (ڈیلی اردو) جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا گیا ہے۔ 

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بعد جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا گیا ہے اور وزارت قانون و انصاف نے جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم ہاؤس بھیج دی جو منظوری کے لیے ایوان صدر بھیجی جائے گی اور صدر پاکستان کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

نئے نامزد چیف جسٹس گلزار احمد 2 فروری 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئے، جسٹس گلزار احمد قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1986 کو ہائی کورٹ اور 1988 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے، 2 اگست 2002 کو سندھ ہائی کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا اور 16 نومبر 2011 کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔

واضح رہے جسٹس گلزار احمد کے 2 فروری 2022ء کو مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے اور 16 ستمبر 2023ء تک اس عہدہ پر برقرار رہیں گے۔

خیال رہے موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں