ایم کیو ایم کے رہنما فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما فروغ نسیم نے اپنے استعفے کے 3 روز بعد ایک بار پھر بطور وزیر قانون حلف اٹھا لیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں فروغ نسیم سے حلف لیا جب کہ تقریب میں وکلا، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ فروغ نسیم نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس میں پیروی کیلئے 26 نومبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

کیس لڑنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل ہونے کی منظوری دی جس پر انہوں نے آج حلف اٹھا لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں