لاہور دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے قبول کر لی

اسلام آباد (ش ح ط) آج لاہور میں ہونے والے بم دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئیں جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور شہر کے علاقے چوبرجی میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے قبول کر لی۔

حزب الاحرار نے “ٹیلی گرام ایپ” پر جاری بیان میں بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ آج ہونے والے بم حملے میں 10 سے زائد عام شہری زخمی ہوئیں ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے 10 افراد کو سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال، میو ہسپتال اور گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں رکشہ ڈرائیور رمضان، عالم، سلمان، جاوید، اسد، فخر عباس، قاسم رضا، علیم، محمد عظیم اور صدف نامی خاتون شامل ہیں۔ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیم سمیت پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کے ماہرین بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

ایس پی سول لائنز کے مطابق رکشے والے کے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ اس نے شیرا کوٹ سے سواری اٹھا کر سمن آباد اتاری، رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ وہ بیت الخلا جانے کے لیے اترا تو دھماکا ہو گیا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے بال بیرنگ اور مشکوک اشیاء ملی ہیں، دھماکے میں 2 سے اڑھائی کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں