مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے مظفرگڑھ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ‏دہشت گردوں نے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا تھا کہ ‏دہشت گردوں کو علی پور بائی پاس کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، 3 عدد ہینڈ گرنیڈ اور نقدی برآمد کرلیا گیا، ملزمان میں اختر عالم اور حسین احمد شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں