پشاور پولیس نے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا، افغان خاتون دہشت گرد گرفتار

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) پشاور پولیس نے حاجی کیمپ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ افغان خاتون دہشت گرد ساتھیوں سمیت گرفتار، بارودی مواد برآمد۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور میں پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بس سٹینڈ سے افغان خاتون دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے قبضے سے بم بھی برآمد کر لیا گا۔

ایس پی سٹی پشاور شعیب خان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد لاہور میں کسی پبلک مقام کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پرائما کارڈ لگے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس نے بتایا کہ بی ڈی ایس کی جانب سے ناکارہ بنائے گئے دیسی ساختہ بم کا وزن ڈیڑھ کلو کے قریب تھا۔

پولیس نے گرفتار خاتون کی نشاندہی پر ٹاؤن کے علاقہ سے چند سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے جبکہ خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ لاہور میں پبلک مقام کو نشانہ بنانے کے لئے بم لے جارہی تھی۔

ایس پی سٹی کے مطابق افغان مہاجر خاتون دہشت گرد بارودی مواد لاہور منتقل کررہی تھی، خاتون دہشت گرد کو حاجی کیمپ اڈہ پشاور سے گرفتار کیا گیا، کالعدم تنظیم کا تعلق افغانستان سے ہے۔

ایس پی نے مزید بتایا کہ پشاور میں دہشت گردی منصوبہ ناکام ہونے پر بارودی مواد لاہور منتقل کیا جارہا تھا۔

دہشت گرد خاتون کی گرفتاری کے بعد اسکی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ ملزمان کو تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ خاتون اور سہولتکاروں کا تعلق کالعدم تنظیم حزب الاحرار سے ہے۔

بارودی مواد کو پریما کارڈ اور ریموٹ کنٹرول کیا گیا تھا، ایس پی سٹی پشاور کے مطابق دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں