کراچی: بلی کی ہلاکت پر خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

کراچی (ویب ڈیسک) عدالت نے شہری کی درخواست پر بلی کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں گاڑی سے بلی کو کچلنے کے واقعے سے متعلق شہری فائق جاگیرانی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ شہری فائق جاگیرانی نے موقف اپنایا کہ دنیا بھر میں بے زبان جانوروں کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ پولیس اور عدالت جانوروں کے تحفظ فراہم کرنے اور انکے حقوق کے لئے اقدامات کریں۔ خاتون کی گاڑی تلے آکر بلی ذخمی ہوئی اور پھر ہلاک ہوگئی تھی۔

بلی کے کچلے جانے کا واقعہ ڈیفنس فیز 8 درخشاں تھانے کی حدود میں یکم فروری کو پیش آیا۔ موقع پر موجود شہری نے خاتون سے پہلے بلی کے علاج کا مطالبہ کیا، انکار پر پولیس کی مدد لے لی۔ پولیس نے بلی کے قتل کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا تو شہری نے عدالت سے رجوع کر لیا۔

مقامی عدالت نے شہری کی درخواست پر بلی کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دیتے ہوئے تحقیقات کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں