ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی، پولیس میں کالی بھڑیں موجود ہیں، آر پی او کا انکشاف

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو چیف) ڈیرہ اسماعیل خان کے ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے بے پناہ قربانیاں دیکر علاقے میں امن قائم کیا ہے، پولیس میں موجود کالی بھیڑوں اور پولیس وردی کو بدنام کرنے والے پولیس اہلکاروں کو نشان عبرت بنایا جائیگا، سود خوروں اور منشیات فروشوں و جواء کیخلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

آر پی او ڈیرہ سید امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے بے پناہ قربانیاں دے کر علاقے میں امن قائم کیا ہے، سیکورٹی معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، پولیس میں موجود کالی بھیڑوں اور پولیس وردی کو بدنام کرنے والے پولیس اہلکاروں کو نشان عبرت بنایا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سود خوروں کیخلاف تھانہ جات میں مقدمات کا اندراج شروع کردیا ہے، قبضہ مافیا سمیت دیگر سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اللہ کو حاضر ناظر جان کر ایمانداری اور فرض شناسی سے اپی ڈیوٹی سرانجام دیگی۔ تجاوزات کے خاتمے کیلئے متعلقہ اداروں سے مل کر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائیگا، تھانے عوام کیلئے ہیں، تھانوں میں کسی سے زیادتی برداشت نہیں کرینگے۔ جرائم کے خاتمے کیلئے عوام پولیس کا ساتھ دے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی فلاح کیلئے کاموں کو اولین ترجیح دینگے، ان کی رہائش، پینے کا صاف پانی، بجلی، گیس اور صحت کیلئے کام شروع کر دئیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں