امریکا نے ایران مخالف پابندیوں کے ذریعے قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کی: انتونیو گتیریس

نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتیریس نے قرارداد 2231 کے نفاذ کے بارے میں سلامتی کونسل کو اپنی مرحلہ وار رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا نے ایران پر پابندیاں عائد کر کے اس قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے نام اپنی تازہ رپورٹ میں ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے مطابق تمام ملکوں کو ایران کے ساتھ آزادانہ طور پر تجارت کرنے کا حق حاصل ہے۔

انتونیو گتیریس نے کہا کہ امریکا کی طرف سے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی راہ میں کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کے باوجود ایران نے معاہدے سے متعلق اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے اور ہم ایران کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی متعدد رپورٹوں کے مطابق ایران نے ابھی تک ایٹمی معاہدے پر پوری طرح سے عمل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں