16 دسمبر 2014ء کا دن ہماری تاریخ کا تاریک ترین دن ہے: وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ 16 دسمبر 2014ء کا دن ہماری تاریخ کا تاریک ترین دن ہے، اے پی ایس کے شہداء نے قوم کو دہشت گردی اور نفرت آمیز کارروائیوں کے خلاف یکجا کیا، معصوم جانوں کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

پیر کو سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداءاور لواحقین کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ معصوم جانیں لینے والے درندوں کی ناکامی یہی تھی کہ 12 جنوری 2015ء کو اے پی ایس پشاور کے بچے ہمت کی بلند مثال بن کر دوبارہ اسی سکول گئے۔

اے پی ایس کے شہدا نے قوم کو دہشت گردی اور نفرت آمیز کارروائیوں کے خلاف یکجا کیا، ان معصوم جانوں کی قربانی کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ان بچوں کے لواحقین کو صبر عطا کرے۔

انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ پاکستان کو ایسے شر پسند عناصر اور دہشت گردی سے محفوظ رکھے، ہم اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں