‏لکی مروت: سرائے نورنگ کے علاقے میں پولیو ٹیم پر خودکش حملہ

اسلام آباد (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیو ٹیم پر خودکش حملہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں پولیو ٹیم پر خودکش حملہ ہوا ہے،۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو کی ٹیم سے کچھ فاصلے پر حملہ آور نے خود کو اڑا دیا۔ ‏ابتدائی اطلاع کے مطابق خودکش حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

‏ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا ٹارگیٹ پولیو کی ٹیم تھی۔ ‏دھماکے کے بعد انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں