اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے بچے کے اغوا اور قتل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو سے چار روز قبل چار سال کا عمر نامی بچہ لاپتہ ہوا جس کی گمشدگی کی اطلاع اہل خانہ نے پولیس کو درج کرائی تھی۔
عوام الناس سے مدد کی اپیل.@Islaamabad @IslamabadScene @PoliceAwam @Dr_FirdousPTI pic.twitter.com/XizBciQb5y
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 21, 2019
پولیس حکام نے ملزمان کی تلاش شروع کی تو اغوا اور قتل میں ملوث چار افراد کی شناخت ہوئی جن میں مقتول عمر کا کزن حمزہ اور اُس کے تین دوست آفتاب، یاسر اور اسد شامل تھے۔
Five year old Umar kidnapping/murder case solved. His cousin Hamza alongwith friends had planned the kidnap for ransom. The child died because of suffocation in captivity. All 4 culrpits arrested within 3 days after hectic efforts by police. pic.twitter.com/gPz12nfgJL
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 24, 2019
پولیس کے مطابق ملزمان نے بچے کو کرائے کے گھر میں رکھ کر ٹیپ سے جکڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے اُس کی موت ہوئی، ملزمان نے تاوان کے لیے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے دورانِ تفتیش اس بات کا اعتراف کیا کہ بچے کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جائے گی تاکہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
ہے درندوں کی بستی
یہ پاکستان ہمارا
اسلام آباد کا معصوم عمر مختار جسے اس کے والد کے کزن نے دوستوں کے ساتھ اغواء کیا تاوان مانگتا رہا ، پانچ دن اس معصوم کو یونہی منہ ہاتھ پاؤں پر ٹیپ لگا کر الماری میں بند رکھا آخر کار معصوم جان زندگی کی بازی ہار گئی ???????????????????????????? pic.twitter.com/Lr8XJI9e6o— Yousuf Khan (@JuiFPak) December 24, 2019