سنئیر صحافی رضوان رضی کو ایف آئی اے لاہور نے سائبر کرائم کے الزام میں گرفتار کر لیا

لاہور(ڈیلی اردو) لاہور کے سنئیر صحافی رضوان رضی عرف رضی دادا کو ایف آئی اے نے آج صبح سائبر کرائم کے الزام میں گرفتار کر لیا۔اس بات کا انکشاف طلعت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں کیا ہے۔

صبح سے یہی اطلاع تھی کہ نامعلوم افراد نے انہیں آج صبح جوہر ٹاؤن میں ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا۔ رضوان الرحمن رضی ریڈیو پر مقبول شو دادا پوتا شو کرتے تھے۔

گذشتہ کچھ عرصہ سے وہ موجودہ حکومت پر تنقید کر رہے تھے اور انہیں کئی بار نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں بھی دی جاتی رہی ہیں۔

ان کے گھر سے اغوا کی اطلاع ان کے بیٹے نے رضی دادا کے ٹوئٹر ہینڈل پر دی ہے اور کہا ہے کہ ان کے والد صاحب کو نامعلوم افراد نے گھر سے اغوا کر لیا ہے اور انہیں گاڑی میں ڈال کر لے گئے اور ابھی تک وہ لاپتہ ہیں۔

رضوان رضی نے پنجاب یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی ہے جبکہ سپرئیر یونیورسٹی سے ایم فل کیا ہے۔ وہ روزنامہ نئی بات کے سابق ایگزیکٹو ایڈیٹر سمیت مختلف اخبارات رسائل میں اہم عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں۔

ملک بھر کی صحافتی تنظیموں نے رضوان رضی کے اس اغوا کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

ملک کے سنیئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے رضی کے اس طرح اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے ٹویٹ میں انہو ں نے کہا ہے کہ

سنیئر صحافی اعزاز سید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ

سنیئر صحافی ارشد شریف لکھتے ہیں کہ

سنیئر صحافی مبشر علی زیدی لکھتے ہیں کہ اس ملک میں اگر رہنا ہو گاتو

اپنا تبصرہ بھیجیں